کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علما اسلام کی سپریم کونسل کے مرکزی رکن اور رہنما حافظ احمد علی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کراچی کے شہریوں پر ظلم ہے اور ناانصافی ہے، گھریلو صارفین کو بھیجے جانے والے بل پہلے ہی زیادہ ہیں جنہیں ادا کرنا مشکل تھا اب مزید اضافے سے بھیجے گئے بلوں کی ادائیگی ناممکن ہوگئی ہے ،انہوں نے کہاکہ متعدد علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ سے علاقہ مکین پہلے ہی پر یشان ہیں،انہوں نے حکومت اور نیپرا سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمت میں کیا جانے والا حالیہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے ۔