• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی ٹور کا منفرد انداز میں آغاز

رواں برس بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی ٹور کا منفرد انداز میں خلا سے آغاز ہوا ہے۔ 

ٹرافی کو زمین سے ایک لاکھ 20 ہزار فٹ بلندی پر خلا میں بھیجا گیا جہاں سے ٹرافی احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتری۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ ٹرافی کل سے بھارت کے مختلف شہروں میں لے جائی جائے گی۔

خیال رہے کہ 50 اوور فارمیٹ کے ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان بھی کل کردیا جائے گا۔

آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی 31 جولائی سے 4 اگست تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید