• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: گورنرز پنجاب کپ گولف ٹورنامنٹ آہیان ممتاز نے جیت لیا

آہیان ممتاز(فائل فوٹو)۔
 آہیان ممتاز(فائل فوٹو)۔

گورنرز پنجاب کپ گولف ٹورنامنٹ آہیان ممتاز نے جیت لیا، پہلے دو راؤنڈ میں برتری حاصل کرنے والے فرید مانیکا آخری راؤنڈ میں سبقت برقرار نہ رکھ سکے، تین روزہ ٹورنامنٹ میں وہ دوسرے نمبر پر رہے۔ 

42ویں گورنرز کپ گولف ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب لاہور جیمخانہ گولف کلب میں منعقد ہوئی، جس میں فاتح گولفرز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

آہیان ممتاز نے گورنرز کپ گولف ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، ان کا نیٹ اسکور 209 رہا، پہلے 2 روز برتری برقرار رکھنے والے فرید مانیکا 212 اسکور کے ساتھ دوسرے اور عیان بشیر 213 اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

امیچرز گراس میں قاسم علی خان پہلے نمبر پر رہے، سینئر امیچرز نیٹ میں تیمور شبیر اور گروس میں کرنل ایوب خان پہلے نمبر پرآئے۔

ویٹرنز نیٹ میں بریگیڈیئر افتخار احمد، گروس میں شعیب بخاری لیڈیز نیٹ میں قرۃ العین، گراس میں علیسا راشد جبکہ جونئیر میں ریان فراز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید