پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی (پی ایف ایس اے) نے ویڈیوز کی بنیاد پر 9 مئی کے واقعات کی رپورٹ تیار کرلی۔
پنجاب فارنزک کی رپورٹ کے مطابق مشتعل کارکنوں کا ہجوم لبرٹی چوک سے گرجا چوک تک گیا۔
رپورٹ کے مطابق ویڈیوز میں نظر آنے والے ملزم اعجاز چوہدری کی موجودگی کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ایف ایس اے کو سیف سٹی کے کیمروں کی فوٹیج سمیت مختلف ویڈیوز بھجوائی گئی تھیں۔
پی ایف ایس اے رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے واقعے میں گرفتار ملزمان ان ویڈیوز میں کارروائیاں کرتے نظر آرہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہجوم کے افشاں چوک، فورٹریس اسٹیڈیم چوک اور میڈیکل چوک میں موجودگی کے شواہد بھی مل گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہجوم میں شامل افراد ڈنڈوں اور جھنڈوں کے ساتھ شیر پاؤ برج پر 4 بج کر 57 منٹ پر پیدل گئے۔
پی ایف ایس اے رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل سواروں کا ہجوم بھی 5 بج کر 10 منٹ پر گرجا چوک پر اکٹھا ہوا جبکہ طفیل روڈ اور اسد جان روڈ پر 5 بج کر 16 منٹ پر ہجوم کی موجودگی کے شواہد مل گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق تمام ویڈیوز کی تجزیاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی تاکہ ملزمان کو سزائیں مل سکیں۔