• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ: سابق گورنر کی اہلیہ کو شناخت کرلیا گیا

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب کی اہلیہ کو شناختی پریڈ میں شناخت کرلیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کی شناخت پریڈ ہوئی، جس میں ملزمہ کو شناخت کرلیا گیا۔

عدالت نے پولیس کی رابعہ سلطان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

رابعہ سلطان کا کہنا تھا کہ ان کا کسی پارٹی سے تعلق نہیں گھریلو خاتون ہیں، شوہر کے کیسز کی پیروی کی سزا دی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید