انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کراچی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر اکرم چیمہ سمیت 2 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
اے ٹی سی کراچی میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر سمیت 2 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، عدالت نے 50، 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا۔
عدالت نے اکرم چیمہ اور اکرم جیلانی کو جیل سے رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔
درخواست ضمانت میں موقف اپنایا گیا تھا کہ اکرم چیمہ اور اکرم جیلانی کا 9 مئی کی ہنگامہ آرائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
جائے وقوعہ پر ملزمان کی موقع پر موجودگی ثابت نہیں ہوتی ہے، اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی اکرم چیمہ کی کوئی فوٹیج نہیں ہے، وہ پولیس تفتیش میں تعاون کر رہے ہیں۔
اکرم چیمہ اور عابد جیلانی کو مبینہ ٹاؤن تھانے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔