اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ ) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت عید قرباں پر شمالی پنجاب بالخصوص لاہور میں متوقع پری مون سون بارشوں کے حوالے سے تیاری پر جائزہ اجلاس ہواوزیرِ اعظم نے لاہور میں حالیہ بارشوں پر نکاسی آب کا مناسب اور بروقت انتظام نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر لاہور میں سیلابی صورتحال میں ناقص کارکردگی کی انکوائری کا حکم دیدیا وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ناقص نکاسی آب کی صورتحال کی ذمہ داران کا تعین کریں اور کوتاہی برتنے والے متعلقہ حکام کو فی الفور معطل کریں ۔