بھارت میں شک کی بنیاد پر مسلمان شخص کو قتل کرنے کے الزام میں 11 گاؤ رکھشکوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
مہاراشٹرا میں افنان اور اس کے ساتھی کو انتہا پسندوں نے گائے کا گوشت رکھنے کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور شدید زخمی کر دیا تھا۔
شدید تشدد کے نتیجے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 31 سالہ افنان عبدالماجد انصاری دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2019ء میں 44، 2021ء میں 50 مسلمان انتہا پسند گاؤ رکشکھوں کے ہاتھوں قتل ہو چکے ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ کے مطابق فروری2023ء میں ہریانہ میں انتہا پسندوں نے گائے کی حفاظت کے نام پر 2 مسلمانوں کو تشدد کر کے مار ڈالا تھا۔