گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)حکومت پنجاب نے ایکسائز آفس گوجرانوالہ میں دس ہزار سے زائد گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں بھجوا دی ہیں جبکہ دفتر میں جگہ کی کمی کی وجہ سے کئی روزگزرنے کے باوجود بڑی بوریاں جن میں سرکاری نمبر پلیٹیں ہیں کو نہیں کھولا گیا ،حکومتی پالیسی کے تحت اب جتنی چھوٹی بڑی گاڑیوں کو پرائیویٹ نمبر لگے ہیں کی تمام نمبر پلیٹیں تبدیل کر دی جائیں گی ،ایکسائز ذرائع کے مطابق پرانی گاڑیوں کے مالکان سے رابطے کئے جارہے ہیں جونہی پرانی گاڑیوں کے مالکان دفتر آئیں گے فوری انکی پلیٹیں نکال کر دے دی جائیں گی۔