گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کنٹونمنٹ بورڈ نے بجلی کے نظام کی درستگی کیلئے ماسٹرپلان، دو ماڈل پرائمری سکولوں اور ماڈل ڈسپنسری کے قیام کی منظوری دے دی، تینوں منصوبوں پر مجموعی طور پر 10کروڑ روپے لاگت آئے گی اور لاکھوں عوام ان سے مستفید ہوں گے۔کینٹ ایریا کے فیزون اورفیز2 میں بجلی کی ٹرپنگ اورکم وولٹیج کا مسئلہ شدت اختیارکرگیا تھا جس وجہ سے یہاں رہنے والے لوگوں کو مشکلات کاسامنا تھا، وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ چودھری ظفر اللہ خاں سوہی نے بتایا کہ کشمیر کالونی میں ایک ماڈل ڈسپنسری کی منظوری دے دی گئی ہے جس سے کشمیر کالونی، علاقہ اقبال ٹاؤن، ڈھینگرانوالی، گلاب پورہ، ڈی سی کالونی اور گردونواح کے مکین مستفید ہوں گے۔