گجرات (نمائندہ جنگ)گجرات میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا،شہربھر کی سڑکوں،گلیوں اورمحلوں میں پانی کھڑا ہوگیا،جس سے ٹریفک کا نظام دھرم بھرم ہوگیا اورکئی گاڑیاں اورموٹرسائیکل بندہوگئیں جبکہ پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا، 8 گھنٹوں کی کوشش کے بعد شہر بھرسے پانی کی نکاسی کر دی گئی۔