لاہور ( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں پنجاب پانی پت کا میدان ثابت ہو گا‘قوم کی سیاسی تقدیر کے فیصلے لندن اور دبئی میں ہوتے ہیں ‘ پاکستان کو منی لانڈرنگ کیلئے رکھاہواہے ‘ آئندہ 48گھنٹوں میں آئی ایم ایف معاہدہ ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو جائے گا اور 300 ارب روپے کے مزید ٹیکس غریب پر مسلط کردئیے جائیں گے۔