وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قربانی رسم نہیں عالمگیرجذبہ ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے عیدالاضحی پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ قربانی کامقصداعلی مقاصدکےحصول کیلئے اپنی متاع حیات کو اللہ کے راستے میں قربان کرناہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں ایثاراورقربانی کا جذبہ نہ ہو۔
وزیر اعظم دعا گو ہیں کہ اللہ عزوجل سے دعاگو ہوں کہ وہ پاکستان پر اپنی رحمتیں نازل کرے، اللہ تعالی ہم سب کے اعمال صالحہ کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔