ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی ٹیم 416 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
لارڈز میں کھیلے جارہے اس میچ میں کینگروز کی جانب سے اسٹیو اسمتھ نے 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ٹریوس ہیڈ 77، ڈیوڈ وارنر 66 اور مارنس لبوشین 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
پیٹ کمنز اور الیکس کیرے 22، 22 رنز جبکہ عثمان خواجہ 17 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
نیتھن لائن 7، مچل اسٹارک 6، جوش ہیزووڈ 4 رنز اور کیمرون گرین صفر پر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ اور اولی رابنسن نے تین تین جبکہ جو روٹ نے دو وکٹیں حاصل کی۔