• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، بھارت میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان 2008ء کے معاہدے کے تحت قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے 308 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کو دے دی، جن میں 266 ماہی گیر اور 42 دیگر افراد شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق دوسری طرف بھارتی حکومت نے پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو دی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اس وقت بھارت کی جیلوں میں 417 پاکستانی قید ہیں، جن میں 343 عام شہری اور 74 ماہی گیر شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ قونصلر رسائی سے متعلق 2008ء کے معاہدے کے تحت کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید