• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا خالد مقبول کو فون، عید کی مبارکباد

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم پاکستان محمد میاں شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی، ان کی خیریت دریافت کی ، دونوں رہنماؤں میں ملک کی موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال پر تبالۂ خیال اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو انتخابی فہرستوں میں ہونے والی بے قاعدگیوں کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم پاکستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت دینے اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

ملک بھر سے سے مزید