مون سون بارشوں کے باعث لاہور ایئر پورٹ اور اطراف میں پرندوں کی تعداد بڑھ گئی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایئر پورٹ سے متعلق ایئر لائنز کو ہدایت جاری کر دیں۔
سی اے اے نے کہا ہے کہ پرندوں کے باعث تمام ایئر لائنز کے طیاروں کے کپتان لینڈنگ اور ٹیک آف میں احتیاط کریں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے طیاروں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
سی اے اے نے لاہور آنے والی تمام پروازوں کو اضافی ایندھن رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔