بھارتی اداکارہ مرونل ٹھاکر کی نئی فلم سے تصاویر جاری ہوگئیں، جن پر سوشل میڈیا صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
فلم ’نانی 30‘ سے مرونل کی تصاویر جاری ہوئی ہیں جس میں اداکارہ نے نہایت دیدہ زیب جامنی رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے۔
خوبصورت ساڑھی میں ملبوس مرونل ٹھاکر ساحل پر چہل قدمی کرتے ہوئے پوز دے رہی ہیں۔
عقب میں سمندر کی موجیں نظر آرہی ہیں، سورج کی مدھم روشنی سے معلوم ہو رہا ہے کہ یہ ڈھلتے سورج کا وقت ہے۔
’نانی 30‘ رواں برس 21 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔