راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کی طرف سے ناہید خان اور صفدر عباسی کے زیراہتمام لیاقت باغ جائے شہادت پر تقریب ہوئی۔ مہمان خصوصی سابق سنیٹر سردار سلیم تھے۔ کارکن مختلف قافلوں کی شکل میں جائے شہادت پہنچے، اس موقع پر چوہدری قیوم، ابن رضوی، ملک مظہر، شکیل عباسی، اقتدار شاہ، فیض اکبر جنجوعہ، فیاض شاہ، ملک ریاست، ماسٹر بشیر، محبوب سلطانہ، طاہرہ پٹھانی، افضل خان، عادل خان، شیخ مسعود صادق، چوہدری نوید صادق اور سینکڑوں کارکنان اور خواتین نے محبوب سلطانہ کی قیادت میں شرکت کی۔ پیپلز پارٹی ضلع رولپنڈی کے سابق سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد نے وارڈ نمبر 10سہام میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم شہید محترمہ اپنے نام کی طرح بینظیر تھیں‘ اُنہوں نے غریب عوام کے حقوق اور جمہوریت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دیا‘ اُنکی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرینگے۔دریں اثناء ایک تقریب کشمیر چمن کالونی میں بھی ہوئی جس کا اہتمام عمران خان کوہستانی اور شیخ حمید نے کیا تھا۔ تقریب میں کارکنوں کیلئے افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔