کوئٹہ ( آن لائن ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی مالی دیوالئے کا شکار ہوگئی۔دستاویزات کے مطابق 6 لاکھ 89 ہزار میں سے 3 لاکھ 44 ہزار صارفین بجلی کا بل ہی نہیں دیتے۔ 61 ارب 64 کروڑ کے بل میں سے 30ارب 44کروڑ ڈیفالٹر کھا گئے۔ بلوچستان میں گھریلوں صارفین 4ارب 45کروڑ ،زرعی صارفین 12ارب اور سرکاری ادارے 5 ارب روپے کے نادہندہ جبکہ کمرشل صارفین 3 ارب اور صنعتی صارفین 4ارب روپے کے نادہندہ ہیں۔ دستاویزات کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 108ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے ،گزشتہ 5 برسوں میں کیسکو 224ارب روپے کا خسارہ کر چکی ہے۔ کیسکو کے ذمہ واجبات ، اثاثوں کی مالیت سے بڑھ گئے ہیں،کیسکو کے ذمہ مجموعی واجبات کی شرح 406 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ کیسکو کے کل اثاثوں کی مالیت 204 ارب روپے ہے۔