• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر پی او کا رمضان سستا بازار گوجر خان اور تھانہ مندرہ کا دورہ ،ناقص سکیورٹی انتظامات پر اے ایس آئی کی تنزلی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے  ایس ایچ اوتھانہ مندرہ کی دو درجے تنخواہ تنزلی ،ایک سب انسپکٹر اور ایک اے ایس آئی کی  عہدے سےتنزلی کے احکامات جاری کر دیئے ۔آرپی اونے منگل کو رمضان سستا بازار گوجر خان اور تھانہ مندرہ کا اچانک دورہ کیا اورناقص سیکورٹی انتظامات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے واجد اے ایس آئی کی تنزلی کرتے ہوئے ہیڈکانسٹیبل بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ انہوں نے تھانہ مندرہ کا بھی  دورہ کیا ۔تھانہ مندرہ کی انسپیکشن کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات اور تھانہ کی بلڈنگ  کی مینٹینس نہ ہونے پر برہمی کا اظہارکیا جس پر ایس ایچ او تھانہ مندرہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکاجس پرریجنل پولیس آفیسر نے انسپکٹر/ایس ایچ او تھانہ مندرہ اشتیاق مسعود چیمہ کی د و درجے تنخواہ تنزلی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ سب انسپکٹر مجید احمدڈیوٹی آفیسر تھانہ مندرہ دوران ڈیوٹی سفید پارچات میں پایا گیا جس پر اسکی تنزلی کرتے ہوئے اسے اے ایس آئی بنانے کے  احکامات جاری کر دئیے گئے۔
تازہ ترین