• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں کل سستا ہونیوالا ڈالر آج پھر مہنگا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گزشتہ روز انٹر بینک میں سستا ہونے والا امریکی ڈالر آج پھر مہنگا ہونے لگا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 56 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 275 روپے 44 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اُدھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے پر برقرار ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران آج مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 370 پوائنٹس کے اضافے سے 43 ہزار 927 پر آ گیا ہے۔

ایک موقع پر آج مارکیٹ میں 100 انڈیکس نے 44 ہزار 41 پوائنٹس کی ریکارڈ بلندی کو چھولیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 43 ہزار 557 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید