• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر 10 روپے سستا، سونا بھی فی تولہ 2200 روپے گرگیا، اسٹاک مارکیٹ میں مندی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 10روپے 55پیسے کی بڑی کمی ، انٹربینک میں ڈالر 275روپے 44 پیسے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں مزید 7 روپے کمی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 285 روپے سے کم ہوکر 278روپے ہو گئی، سونے کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ جاری رہا ، سونے کی قیمت میں مزید 2200 روپے فی تولہ کمی کے بعد اس کی قیمت 2لاکھ5ہزار روپے فی تولہ ہوگئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک دن کی تیزی کے بعد ہی منگل کومندی کا شکار ہو گیا، کے ایس ای100 انڈیکس300سے زائد پوائنٹس کم ہو گیا جس سے انڈیکس 43500پوائنٹس پرآگیا،اسٹاک مارکیٹ سرمایہ کی مالیت میں 65ارب روپے سے زائد کی کمی ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو ڈالر 275 روپے 44 پیسے پر بند ہوا، فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق صبح کاروبار کے آغاز کے ساتھ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 15 روپے کم ہو کر 271 روپے کی سطح پر آگیا تھا ۔۔انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر 10.55روپے کم ہو کر 275روپے 44پیسے پر آ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 285روپے سے کم ہوکر 278 روپے ہو گئی ۔یورو کی قیمت فروخت5روپے کی کمی سے300روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت بھی 5روپے کم ہو کر 355روپے ہو گئی ۔سعودی ریال کی قیمت فروخت 1.50روپے کی کمی سے73.50روپے اوریو اے ای درہم کی قیمت فروخت2 روپے کی کمی کے بعد75 روپے ہو گئی۔ پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 2200 روپے کی کمی کے بعد ایک تولہ سونا 2لاکھ5ہزار روپے کا ہو گیا اسی طرح1887روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 754روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 17ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1929ڈالر کا ہو گیا۔

اہم خبریں سے مزید