اسلام آباد (آئی این پی ) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے بچوں کی اسمگلنگ کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران یونان کشتی حادثے کا تذکرہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یونان میں ہونے والا کشتی حادثہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، سادہ لوح غریب شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیا جاتا ہے، ملک میں خواتین اور بچوں کی بھی انسانی اسمگلنگ ہو رہی ہے، کیا حکومت کے پاس بچوں کی اسمگلنگ کے اعداد و شمار ہیں؟ بدھ کو سپریم کورٹ میں بچوں کی اسمگلنگ کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران یونان کشتی حادثے کا بھی تذکرہ ہوا۔