اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں پولیس کیوں داخل ہوئی،جمہوری اقدار کی بات کرنیوالے خاموش کیوں ،سوئیڈن واقعہ کیخلاف آج ملک بھرمیں لوگ باہر نکلیں گے،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر جمہوری اقدار کی بات کرنیوالے لوگ خاموش کیوں ہیں؟ سوئیڈن میں پیش آنیوالے دردناک اور سنگین واقعہ کیخلاف آج جمعہ کو پورے پاکستان سے لوگ باہر نکلیں گے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جو پاکستان میں جمہوری قدروں سے متعلق آواز اٹھاتے تھے انکی نظر گلگت بلتستان اسمبلی کی جانب مبذول کرانا چاہونگا گلگت میں راجہ اعظم کو نامزد کیا گیا الیکشن کا وقت مقرر ہو چکا تھا 3 بجے الیکشن ہونا تھا۔