• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارمولا ملک کی فروخت ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر نہیں ہو گی، محکمہ صحت سندھ

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وزیر صحت سندھ نے پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چائلڈ نیوٹریشن ایکٹ 2023 میں مجوزہ ترامیم پر بے بی فوڈ انڈسٹری کا دباو لینے سے انکار کر دیا۔

 قانون میں ترمیم کے تحت نوزائیدہ بچوں کو فارمولا دودھ صرف ڈاکٹر کی ہدایت پر دیا جائے گا۔ 

محکمہ صحت سندھ کے مطابق بے بی فوڈ انڈسٹری کے نمائندوں کی وزیرصحت سندھ سے ملاقات چند دن قبل ہوئی تھی، ملاقات کے دوران وزیرِ صحت نے صوبائی کابینہ سے منظور شدہ بریسٹ فیڈنگ قانون میں تبدیلی کرنے سے انکار کیا ہے۔

حکام کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت فارمولا دودھ صرف میڈیکل اسٹورز پر فروخت ہو سکے گا، مجوزہ قانون کے تحت 36 ماہ تک بچوں کے دودھ کو فارمولا دودھ سمجھا جائے گا۔

حکام کے مطابق پاکستان ہر سال 40 کروڑ ڈالر کا فارمولا دودھ درآمد کرتا ہے۔

یاد رہے کہ سندھ کا بریسٹ فیڈنگ قانون عالمی ادارہ صحت اور ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی گائیڈ لائنز کے تحت ترتیب دیا گیا۔

صحت سے مزید