گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ملاقات کی جس کے دوران صوبے میں کرکٹ کے فروغ، نوجوان کرکٹرز کی تربیت اور اس سلسلے میں حکومتی اقدامات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں، پاکستانی نوجوان باصلاحیت اور ہر شعبے میں کچھ کرنے کا جنون رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں نوجوان کرکٹرز کے لیے مختلف اکیڈمیز کام کر رہی ہیں، صوبے میں کرکٹ کا فروغ میرا مشن بھی ہے۔
قومی کرکٹر اور سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کی کرکٹ کے کھیل میں دلچسپی خوش آئند اور کرکٹ کے فروغ کےلیے تعاون شاندار ہے۔