ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ٹیکسی ڈرائیور کی بہن کی آڈیو سامنے آگئی ہے، مقتول ارشد محمود کی بہن بھائی کی زندگی کیلئے فریاد کرتی رہی۔
ارشد محمود کی بہن ڈاکوؤں سے فون پر بات کرنے کے دوران کہتی رہی کہ ان کے پاس کوئی رقم نہیں ہے، وہ پانچ گھروں میں کام کرکے بچوں کا پیٹ پالتی ہے۔
ڈاکوؤں نے ٹیکسی ڈرائیور کی بہن کی ایک نہ سنی اور ارشد محمود کو قتل کردیا۔
سندھ اور پنجاب کی پولیس سے بےخوف کچے کے ڈاکوؤں نے تاوان نہ دینے پر 2 ہفتے میں 3 مغوی قتل کردیے ہیں۔ تازہ واقعہ راولپنڈی کے ٹیکسی ڈرائیور ارشد محمود کے قتل کا ہے، جو سستی گاڑی کے جھانسے میں آکر راولپنڈی سے رحیم یار خان پہنچا تھا۔
ڈاکوؤں نے ارشد محمود کو قتل کرکے لاش ضلع رحیم یار خان کے علاقے ماچھکے میں پھینکی، کئی دن بعد مقتول ٹیکسی ڈرائیور ارشد محمود کی لاش ملی تو اسے کتوں نے بھنبھوڑا ہوا تھا۔