اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو پارٹی کا وائس چیئرمین اور جہانگیر خان ترین کو جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔ قبل ازیں انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں چیئرمین کے علاوہ تمام عہدے ختم کر دئیے گئے تھے تاہم پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت کیخلاف تحریک چلانے کیلئے پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کو التواءمیں ڈال دیا۔ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر خان ترین کو بالترتیب وائس چیئرمین اور جنرل سیکرٹری مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دستخطوں سے جاری کئے گئے ہیں۔