اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے ایران کے شہر زاہدان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ زاہدان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔