اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) سول ایوی ایشن اتھارٹی آف پاکستان نے ملک کے دوسرے ہوائی اڈوں کی طرح گلگت ائرپورٹ پر فل سکیل ہنگامی مشق کا انعقاد کیا جس میں تمام سٹیک ہولڈرز بشمول سول ایوی ایشن اتھارٹی آف پاکستان‘ ائرپورٹ سکیورٹی فورس‘ پی آئی اے‘ فائر بریگیڈ‘ ریسکیو 1122‘ ریڈ کریسنٹ‘ سٹی فائر بریج‘ لوکل پولیس اور کی پوائنٹ پولیس کے عملہ نے حصہ لیا۔ مشق کا آغاز ائرٹریفک کنٹرولر ٹاور کی فائر اسٹیشن کو رن وے پر جہاز میں فرضی آگ کی ہنگامی اطلاع سے ہوا۔ سی اے اے کے فائر ٹینڈرز اور میڈیکل ایمبولنسوں نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے‘ زخمیوں کو ایمبولنسوں میں ڈال کر ہسپتال پہنچانے کی مشق کی۔ اے ایس ایف نے ائرسائیڈ کے علاقے کو جبکہ پولیس نے حفاظتی باڑ کو باہر سے گھیرے میں لے لیا۔