• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کل گندھارا سمپوزیم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آبا د( نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 11 جولائی تا 13جولائی کے دوران تین روزہ گندھارا سمپوزیم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرینگے۔ ذیب اور بدھ مت ورثہ کی بحالی کے عنوان سے سمپوزیم کا انعقاد وزیر اعظم کے بین المذاہب ہم آہنگی کے وڑن کے تحت کیا جا رہا ہے۔گندھارا ٹورازم پر وزیر اعظم کی ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی اور وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سینیٹر طلحہ محمود بھی مختلف سیشنز سے خطاب کرینگے۔ اس کے علاوہ مختلف غیر ملکی اور مقامی معززین بھی تین روزہ سپموزیم کے دوران اہم خطاب کرینگے ۔ سمپوزیم میں شریک مقامی اور غیر ملکی وفود صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔سمپوزیم کا اہتمام گندھارا ٹورازم پر وزیر اعظم کی ٹاسک فورس، وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی، پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی)، قومی ورثہ اور ثقافت ڈویڑن اور پنجاب اور خیبر پختونخوا کے محکمہ آثار قدیمہ نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید