• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر نے اپنی قدر میں اضافہ کیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 280 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج: مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 287 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 44 ہزار 494 پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 44 ہزار 207 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید