قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی رخصتی کی تقریب گزشتہ جمعہ کی شب اور ولیمہ اتوار کی رات منعقد کیا گیا تھا ۔
اقصیٰ آفریدی کی شادی اور ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں، ان تصاویر میں اقصیٰ کو بارات کے لئے خوبصورت لال لہنگے میں جب کہ ولیمے پر سلور اور لائٹ گرے رنگ کی خوبصورت لانگ کی میکسی میں دیکھا جاسکتا ہے۔
تاہم اب اقصیٰ آفریدی کے ان جوڑوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
جیو ویب ڈیسک کے مطابق اقصیٰ آفریدی نے اپنی زندگی کے ان اہم ترین دنوں پر ’ریپبلک ویمنز ویئر بائی ثناء سکندر خان‘ کے جوڑوں کا انتخاب کیا۔
اقصیٰ آفریدی کی جانب سے رخصتی کے یاد گار موقع پر زیب تن کئے گئے لال روایتی جوڑے کی قیمت ساڑھے 7 لاکھ ہے جبکہ ولیمے پر سلور اور لائٹ گرے رنگ کی میکسی کی قیمت ساڑھے 8 لاکھ روپے ہے۔
اقصیٰ آفریدی نے بھی اپنی بارات اور ولیمے کے اس پُرمسرت موقع پر انشا آفریدی کی طرح میک اپ آرٹسٹ فرقان احمد کا ہی انتخاب کیا۔
خیال رہے کہ اقصیٰ اور نصیر کا نکاح گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا جب کہ دوسری بیٹی انشا اور کرکٹر شاہین آفریدی کا بھی نکاح ہوچکا ہے اور ان کی رخصتی کی تقریب رواں برس ہوگی۔
اس سے قبل اقصیٰ کی چھوٹی بہن انشا آفریدی بھی اپنے نکاح کیلئے اسی برانڈ کا سوٹ زیب تن کرچکی ہیں جس کی قیمت 8 لاکھ روپے بتائی گئی تھی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔