نواب شاہ(بیورورپورٹ)نوابشاہ پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔حب سے آنیوالی وین سے ایک خود کش جیکٹ برآمد کر لی۔جیکٹ میں6 کلو گرام بارودی مواد کیساتھ بال بیئرنگ،نٹ بولٹ بیٹریاں نصب تھیں۔ڈرائیور سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ایس ایس پی نوابشاہ تنویر تنیو نے بتایا کہ نوابشاہ پولیس نے سانگھڑ روڈ پر گجراہ نہر کے قریب واقع پیٹرول پمپ پر کھڑی وین پر چھاپہ مار کر خود کش جیکٹ برآمد کی گئی۔ اس میں اتنا بارودی مواد تھا کہ اگر اسے کہیں استعما ل کر لیا جاتا تو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوتا۔