کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ روس، ایران اور افغانستان کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کے لیے ایف پی سی سی آئی کی برسوں کی انتھک پالیسی وکالت کے مثبت ثمرات سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ ساڑھے تین سال میں متعلقہ وزارتوں اور متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ اعلیٰ سطح میٹنگوں میں اس طریقہ کار کو بہت تندہی سے اٹھایا ہے۔