اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وزیراعظم محمد شہباز شریف ہفتہ رواں کے آخر یا اگلے ہفتے کے اوائل میں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ فائیو کی گرائونڈ بریکنگ تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ فائیو پاکستان کا جوہری بجلی پیدا کرنے والا سب سے بڑا پلانٹ ہو گا کیونکہ اس سے پہلے جو 6پلانٹ ایٹمی بجلی بنا رہے ہیں ان میں سے دو تین تین سو‘ دو تین سو چالیس‘ تین سو چالیس اور کے ٹو اور کے تھری گیارہ گیارہ سو میگا واٹ بجلی بنانے کی صلاحیت کے حامل ہیں جبکہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ پانچ 1200میگا واٹ بجلی بنانے والا پاکستان کا سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ ہو گا۔