• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، اسحاق ڈار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سےایم کیو ایم کے 15رکنی وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد نے وفاقی وزیرکے ساتھ کراچی، حیدر آباد اور دیگر شہروں میں بنیادی انفرااسٹرکچر  کے فروغ سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا۔ وفد نے بالخصوص آب رسانی اور ذرائع رسل و رسائل کی ترقی و ترویج پر زور دیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی حکومت بلا تفریق پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈکی فراہمی پر یقین رکھتی ہے اور دوسرے صوبوں کی طرح سندھ میں بھی ترقیاتی منصوبہ جات کی مکمل حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان خان اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔
تازہ ترین