آج کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر کی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں قدر کم ہونے لگی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر1 روپے 17 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہونے کے بعد 280 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے کا تھا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں ہی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 341 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45 ہزار 497 پر آ گیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔