وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالرز ڈپازٹ کرانے کی خوشخبری سناتے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 658 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 243 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 44 ہزار 585 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
امریکی ڈالر آج انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں مہنگا ہوا تھا جو بعد میں سستا ہونے لگا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 30 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے پر برقرار ہے۔