کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی نجی ایئر لائن فلائی جناح نے 23جولائی2023سے کوئٹہ اور اسلام آباد کے نئے روٹ پر ہفتہ وار پانچ پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے، ایئر لائن نیا روٹ مسافروں کو دونوں شہروں کے درمیان سفر کا ایک نیا موقع فراہم کریگا جس کی بدولت زیادہ سے زیادہ مسافر سستی سفری سہولتوں کے ساتھ ساتھ آرام دہ سفر سے بھی مستفید ہو سکیں گے۔،فلائی جناح اس وقت پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کراچی،اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے درمیان پروازیں چلا رہی ہے، فلائی جناح کے فضائی بیڑے میں اس وقت تین جدید ترین ایئر بس A320طیارے شامل ہیں۔کسی بھی اکانومی کیبن کے مقابلے میں زیادہ کشادہ نشستوں کے علاوہ،فضائی کمپنی مسافروں کو اسکائی کیفے کے آن بورڈ مینو کے ذریعے سستا اور اپنی مرضی کے مطابق سفری تجربہ فراہم کرتا ہے ۔