• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات کے معاملے پر حکمراں فرار چاہتے ہیں: لیاقت بلوچ

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ انتخابات کے معاملے پر حکمراں فرار چاہتے ہیں۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے انتخابی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ کے 12 اضلاع کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار فائنل کر دیے ہیں۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی بھرپور طریقے سے انتخابات لڑے گی۔

ان کا کہنا ہےکہ پاکستان میں سیاسی استحکام کا راستہ انتخابات ہیں، موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت مکمل کر رہی ہیں۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے مزید کہا ہے کہ انتخابات میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں چاہتے۔

لیاقت بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری جدوجہد اپنے مفادات کے لیے نہیں ہے، ہم ملک میں منصفانہ نظام چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید