لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کراچی میں صوبہ سندھ سیاسی کونسل، اسلامی جمعیت طلبہ کے پری بجٹ قومی سیمینار اور منصورہ میں سیاسی انتخابی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت انتظامی اور اقتصادی محاذ پر ناکامیوں کی وجہ سے عوامی غصے سے خوفزدہ ہے اور انتخابات سے عملاً فرار کے راستے تلاش کررہی ہے ۔ سیاسی بحرانوں کا حل سیاسی مذاکرات سے نکلے گا -