میئر سکھر ارسلان شیخ نے جعلسازوں سے متاثرہ تمام افراد کو رقم واپس دلوانے کا اعلان کردیا۔
سکھر میں پریس کانفرنس کے دوران ارسلان شیخ نے کہا کہ شہری جعل سازوں سے ہوشیار رہیں، ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جعل سازوں نے 8، 8 لاکھ روپے لے کر لوگوں کو جعلی الاٹمنٹ لیٹر دیے۔ متاثرہ تمام افراد کو ان کی رقم واپس دلوائی جائے گی۔
میئر سکھر نے مزید کہا کہ مون سون کا اسپیل گزرنے کے بعد شاہراہوں کے تعمیراتی کام شروع ہوں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بارشوں کے دوران ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کےلیے تیاریاں مکمل ہیں۔