سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا میں مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے 49ٹیل کے علاقہ میں گستاخانہ مواد کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سرگودھا فیصل آباد روڈ پر ٹائروں کو آگ لگا کرٹریفک معطل کردی ، احتجاج کے باعث پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجودرہی۔ احتجاج اور دھرنا 5 گھنٹے تک جاری رہا۔ پولیس کی مذاکراتی ٹیم نے توہین آمیزموادکے الزام میں نا معلوم افراد کیخلاف پی اے ایف کے ریٹائرڈ اہلکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کاپی علمائے کرام کو پیش کی۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن فرحان کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹوں میں ملزمان کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرلیں گے ۔