• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلافِ کعبہ کو مسجد الحرام تک لے جانے کی تیاری مکمل

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

نئے غلافِ خانہ کعبہ کو تبدیل کرنے کے لیے اسے مسجد الحرام تک ٹرکوں کے ذریعے منتقل کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غلافِ کعبہ کی نقل و حمل کے لیے ٹرکوں کا انتظام کیا گیا ہے جن پر غلاف کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ رکھا جائے گا۔

اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غلاف کے مختلف حصوں کو ٹرکوں پر رکھنے کے بعد انہیں مسجد الحرام لے جایا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ٹرکوں کی تیاری اور حفاظتی اقدامات کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ خانہ کعبہ کے غلاف کو یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے تیاریاں کر لی گئی ہیں اور 15 افراد کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے۔

اس حوالے سے کسوہ فیکٹری کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ غلافِ کعبہ پر لکھی قرآنی آیات کو سونے اور چاندی کے دھاگوں سے بُنا گیا ہے۔

کسوہ فیکٹری کی انتظامیہ کے مطابق غلافِ کعبہ کی تیاری کے لیے 120 کلو گرام سونا، 100 کلو گرام چاندی اور 670 کلو ریشم استعمال کیا گیا ہے۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید