• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء خان کی بیٹے کیساتھ پہلی خوبصورت ویڈیو وائرل

ثناء خان، فائل فوٹو
ثناء خان، فائل فوٹو 

اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان کی بیٹے کے ساتھ پہلی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ثناء خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ اپنی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثناء خان کے شوہر مفتی انس نے نومولود بیٹے کا استقبال کرنے کے لیے گھر کو نیلے اور سفید رنگ کے غباروں سے بہت خوبصورت انداز میں سجایا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ہمارے جگر کے ٹکڑے کا پرتپاک استقبال ہوا‘۔

اُنہوں نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’مفتی انس اس خوبصورت سرپرائز کے لیے جزاک اللّٰہ خیر لیکن میں حیران ہوں کہ آپ نے یہ سارا انتظام خود کیا‘۔

ثناء خان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور صرف دو گھنٹوں میں 3 لاکھ سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔


واضح رہے کہ حال ہی میں ثناء خان اور ان کے شوہر مفتی انس کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام ’سید طارق جمیل‘ رکھا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید