کوئٹہ ( آن لائن ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں مرنے والے دہشت گردوں سے متعلق حقائق سامنے آگئے ‘کالعدم ٹی ٹی پی کے ژوب حملے کے دوران دہشت گرد وں نے امریکی ہتھیار اور سامان کا استعمال کیا ‘سوالات اٹھ گئے کہ آیا یہ جدید اسلحہ اور یونیفارم دہشت گردوں تک کیسے پہنچا ؟ حملے کے دوران دہشت گردوں نے افغانستان میں امریکی فوج کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال کیا ، جس میں 5 . 56 ایم ایم کیلیبر، 16 M اسالٹ رائفلیں اور جدید معیار کے ہیلمٹ‘دستانے ‘بیک پیک اور یونیفارم پاکستان کیخلاف استعمال کیا۔