ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کے شکوے پر ان کے لیے چائے منگوا دی۔
عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے شکوہ کیا کہ خواجہ حارث نے دورانِ وقفہ چائے آفر نہیں کی۔
اس پر جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ اِس ترازو کو ہم ابھی بیلنس کر لیتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی جج ہمایوں دلاور نے الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کے لیے دورانِ سماعت چائے منگوا دی۔