وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یوکرین اور پاکستان کے درمیان کوئی دفاعی معاہدہ نہیں، پاکستان یوکرین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں۔
یوکرینی ہم منصب کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
یوکرینی وزیر خارجہ دمیترو کلیبا نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں یوکرینی اشیا کی رسائی کو آسان بنایا جائے، ہماری سلامتی اور خود مختاری کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
دمیترو کلیبا نے کہا کہ پاکستان اور یوکرین کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، تجارت اور تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔